کتب خانہ کے متعلق

کتب خانہ کے متعلق

سید حامد کتب خانہ طلبہ ، اساتذہ اور دیگر انتظامی عملہ کی مختلف ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہے۔

پروفیسر محمد ظفر الدین، سید حامد کتب خانہ کے اعزازی ڈائرکٹر ہیں۔ ڈاکٹر عباس خان، ڈپٹی لائبریرین اس کتب خانہ کے انچارج ہیں۔

سید حامد کتب خانہ کی عمارت پوری طرح سے وائی فائی ہے جو 3300 مربع میٹر رقبہ پر محیط ہے۔ اس میں آٹھ بلاک ہیں اور ایک عمدہ سماعت گاہ (آڈیٹوریم) ہے جو ایل سی ڈی پروجیکٹر سے آراستہ ہے۔ کتب خانہ سیکوریٹی گیٹ، پیجنگ سسٹم، فائر الارمس، سرویلنس کیمرے اور انٹرنیٹ ہب سے لیس ہے

نمایاں خصوصیات:

  1. کتب خانے میں تھری ایم تکنالوجی کا نفاذ، چوری سے حفاظت کے لیے ٹیٹل (Tatle) ٹیپ کا استعمال
  2. کتب خانے کے طلبہ کے لیے انٹرنیٹ ہب کا قیام
  3. مولانا آزاد، اقبال، مرزا غالب اور مطالعاتِ نسواں پر کتابوں کا خصوصی ذخیرہ
  4. حیدرآباد یونیورسٹی کے ساتھ انٹر لابئریری لون
  5. یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے نئے طلبہ اور تحقیق کاروں کے لیے لائبریری اورینٹیشن
  6. مطالعہ کی خصوصی سہولت مثلاً سمعی و بصری روم اور ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے ریسرچ کیوبیکل
  7. نئی آنے والی کتابوں کی فہرستیں بطور اطلاع یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ جات کو بھیجی جاتی ہیں

کتب خانہ درج ذیل صیغہ جات پر مشتمل ہے
زیریں منزل:

  • صیغۂ تقسیم کاری (سرکیولیشن سکشن)
  • او پی اے سی سہولت اور انٹرنیٹ برائے معذور استعمال کنندگان
  • صیغۂ نصابی کتب (تمام مضامین کا انگریزی میں ذخیرہ)
  • صیغہ عکسی نقول سازی (آؤٹ سورس شدہ)
  • اسٹیک سیکشن (اردو، فارسی اور عربی میں تمام مضامین کی کتابیں)
  • صیغۂ اخبارات و جرائد
  • اے سی کمرۂ مطالعہ
  • صیغۂ حوالہ جات

پہلی منزل:

  • صیغہ ادارہ جاتی معلوماتی ذخائر
  • صیغۂ مقالہ جات (ایم فل و پی ایچ ڈی)
  • کمرۂ مطالعہ برائے محققین
  • صیغۂ حصولِ کتب
  • تکنیکی صیغہ
  • کمرۂ اساتذہ
  • ڈیجیٹل کتب خانہ
  • صیغۂ حوالہ جات
  • مقام نمائشِ کتب
  • صیغۂ تقسیم کار

صیغۂ حصول کتب (Acquisition Section): اس صیغہ کے ذریعہ کتب خریدنے کے عمل کی ابتدا کی جاتی ہے جس میں کتابوں کی خریداری کے لیے منظوری حاصل کرنا، کتابوں کے لیے آرڈر بھیجنا، آڈر کے مطابق کتابوں کا حصول اور ادائیگی بل کی تیاری وغیرہ شامل ہیں۔ ایسی کتابوں کے علاوہ سید حامد کتب خانہ یونیورسٹی کے اساتدہ کی تصنیف کردہ کتابیں بھی حاصل کرتا ہے جنہیں ادارہ جاتی معلوماتی ذخائر میں رکھا جاتا ہے۔ کتب خانہ طلبہ کے ذریعہ تیار کردہ مقالہ جات بھی حاصل کرتاہے۔ کتابیں حاصل کرنے کے بعد ان پر حصول نمبر ڈالے جاتے ہیں۔ اس صیغے کے ذریعہ جلد بند جرائد پر بھی حصول نمبر ثبت کیے جاتے ہیں۔

تکنیکی صیغہ (Technical Section): اس صیغہ کے ذریعہ آگے کا عمل شروع ہوتا ہے مثلاً کتاب میں چار مختلف جگہوں یعنی پہلا صفحہ، کھلے سرورق صفحات میں بائیں طرف، خفیہ صفحہ اور آخری صفحہ پر مہرثبت کرنا، حفاظتی پرچی چپکانا، کتاب کی پرچی اور پاکٹ چپکانا، کتاب کی پرچی اور کارڈ پر عنوان اور مصنف کا نام لکھنا، درجہ بندی نمبر اور دخول معطیات کرنا۔ اس کے بعد کتابوں پر بارکوڈ پرنٹ کرنا اور چسپاں کرنا ہوتا ہے۔ یہ دونوں صیغہ جات پہلی منزل پر واقع ہیں۔ صیغۂ تقسیم کاری (Circulation Section): اس صیغہ کے ذریعہ طلبہ و اساتذہ کو کتابیں جاری کی جاتی ہیں اور واپس لی جاتی ہیں۔ یہ نچلی منزل پر واقع ہے اور کمرۂ مطالعہ سے متصل ہے۔

مرکزی کتب خانے کے نزدیک کی دو منزلہ کشادہ عمارت میں کمرۂ مطالعہ کی سہولت دستیاب کرانے کے لیے ارباب مجاز کو تجویز پیش کی گئی ہے۔

مرکزی کتب خانہ مکمل طور پر خود کارانہ نظام کا حامل ہے۔ کتب خانہ New Genlib سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے۔ تمام کتابوں کو ڈاٹا بیس میں داخل کیا گیا ہے۔ اندراج شدہ استعمال کنندہ گان کو کتابیں کمپیوٹر کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں۔

کتب خانہ 158 جرائد کی خریداری کرتا ہے جن میں 24 اردو، 8 ہندی اور 126 انگریزی زبان کے ہیں۔ کتب خانے کی خریداری میں 8 مقبول رسائل اور چار زبانوں اردو، ہندی، انگریزی اور تلگو میں 13 اخبارات بھی شامل ہیں۔ اردو، ہندی اور انگریزی زبانون میں مختلف شعبہ جات کے 1232 جرائد مجلد کرواکر حوالہ جات کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

کتب خانے نے سال 2014-15 کے دوران مختلف شعبہ جات سے متعلق مبلغ 14,35,960 روپیوں کی کتابیں خریدی ہیں جو اردو، انگریزی، عربی اور فارسی زبانوں میں ہیں۔

31 مارچ 2015 کو کتب خانے کا ذخیرہ:

سلسلہ نشان

تفصیلات

نمبر

1

کتب

53,861

2

جرائد

158

3 

مقبول رسائل

08

4 

جلد بند جرائد

1232

5

سمعی کیسٹس

72

6 

سمعی و بصری سی ڈیز

389

7 

بصری کیسٹس

02

8

ڈیزرٹیشنس (مقالہ جات ایم فل)

117

9

تھیسس (مقالہ)

35


کتب خانے کے اوقاتِ کار

* ایام کار میں کمرۂ مطالعہ 9:30 بجے صبح تا 12:00 بجے رات تک اور ایام امتحانات میں 2:00 بجے رات تک کھلا رہتا ہے۔

لازمی تعطیلات کی فہرست

  1. یوم جمہوریہ
  2. یوم آزادی
  3. عید الفطر
  4. عید الضحیٰ
  5. دیوالی
  6. کرسمس

مستقبل کے منصوبے:

ڈیجیٹل کتب خانہ کی تجویز پیش کی گئی ہے جو ملٹی میڈیا کمپیوٹر اور تمام ڈیجیٹل وسائل سے آراستہ ہو۔

آٹومیشن:

ایم ایچ آر ڈی ۔ این ایم ای۔ این کے این آپٹیکل فائبر رابطہ، ایک جی بی برائے انٹرنیٹ، ای ۔ جرنلس ڈاٹا بیس بذریعہ انفارمیشن اینڈ لائبریری نیٹ ورک (یو جی سی کا بین الجامعات مرکز)

خدمات کتب خانہ:

  • کتب خانہ درج ذیل خدمات انجام دیتا ہے۔
  • پڑھنے کے لیے کتابیں فراہم کرنا
  • عکسی نقول سازی (فوٹو اسٹیٹ)
  • بیرونی کمرۂ مطالعہ
  • انٹرنیٹ
  • بین کتب خانہ جات کتابوں کا لین دین
  • آڈیٹوریم
  • خصوصی کمرہ جات برائے محققین (ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز)
  • صیغۂ حوالہ جات
  • ادارہ جاتی ذخائر
  • ڈیجیٹل کتب خانہ (ایل اے این پر دستیاب)
  • سی ڈی / ڈی وی ڈی میرر سرور (ایل اے این پر دستیاب)

درخواست فارم برائے مستقل رکنیت

لازمی دستاویزات
تقرری نامہ کا خط
جوائننگ کا خط