شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالجوی :: T&P سیل کے بارے میں

پلیس منٹ سیل کے بارےمیں:

پلیس منٹ سیل مختلف کمپنیوں کو مدعو کر کے کیمپس میں انٹرویو کرتا ہے تاکہ طلبہ کو ملازمت میں مقام مل سکے۔ اس کے دو مقاصد ہیں۔ ایک طلبہ کو ان کابہترین مستقبل پیشہ کی شکل میں مل جا ئے،دوسرانڈسٹریز کو بہترین اور قابل افراد مل جا ئیں ،تاکہ وہ ان کی تربیت کرکے اپنی طویل مدتی ضرورت کے لیے انہں ملازمت پہ رکھ لیں۔ اس کے علاوہ سیل طلبہ کے لیے مختلف قسم کے تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے تاکہ طلبہ کی لیاقت میں اضافہ ہو۔جیسے فرضی انٹرویو، اجتماعی مباحثہ کی نشست،تحریری ورکشاپ برائے ذاتی سیرت، انسانی وسائل سے ملاقات وغیرہ۔اس کے ساتھ ساتھ M.C.A ، B.Tech اور M.tech کے طلبہ کی تقرری میں مدد کرتا ہے۔پلیسمینٹ سیل صنعتوں سے تعلقات اور بات چیت کو بھی منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پلیس منٹ کا طریقہ:

ادارہ کیمپس میں مختلف کمپنیوں کو ان طلبہ کےلیے مدعو کرتا ہے جو پروگرام کے آخری سال میں ہیں یا جن کے تعلیمی سال کے آخر میں گریجویشن کے مکمل ہونے کے امکانات ہیں، اور ان کی بہترین تقرری اور اچھی پوسٹنگ میں مدد کرتا ہے۔ادارے میں حتمی تقررانڈسٹری کے ساتھ بہت ہی منظم گفتگو اور طلبہ سے مسلسل پیشہ ورانہ مشاورت کا نتیجہ ہو تا ہے۔ پروگرام کے ابتدائی مرحلے سے ہی طلباءکومستقبل کے تعلق سے ان کی خواہش کے مطابق مسلسل مشورے دیے جاتے ہیں۔ بہترین کمپنیوں کو بغور نظر میں رکھا جاتا ہے تاکہ ادارہ پلیسمنٹ پروگرام میں حصہ لے سکے۔اس سے نہ صرف طلبہ کا ملازمت حاصل کرنے کا خواب پورا ہوتاہے بلکہ اس سے کمپنیوں کو ان کی تنظیم کے لیے کار آمد افراد حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
جب ایک تنظیم ادارے میں طلباءکی تقرری کے لیے آتی ہے تو طلبہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق ملازمت کے لیے اندراج کرائیں پھرE-Mail Idکے ذریعہ job opening اور اس سے متعلق تفصیلات ،طلبہ کے کوارڈنیٹر اور پلیس منٹ کمپنی تک پہنچائی جاتی ہیں۔پلیس منٹ سیل جاب پروفائل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کرتاہے۔فراہم کردہ لنک پر طلبہ اپنی Official Nirma Gmail ID کے ذریعہ جاب پرو فائل پر جانے کے بعد رجسٹریشن پورا کر سکتے ہیں۔جس جاب پروفائل کے لیے طلبہ نے رجسٹر کیا ہے صرف اسی پر غور کیا جائےگا۔ان کا نام اورC.V (ذاتی سیرت) کمپنی کو مہیا کرادیا جائےگا۔یہ طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین C.V. پلیس منٹ سیل کے پاس جمع رکھیں۔ ایک بار کسی طالب علم کا نام داخل کر دیا گیا توپھر اس کو طریقہ انتخاب(سلیکشن پروسیز) سے نکالانہیں جا سکتا ۔
بعض اوقات کمپنیاں قبل ازتقرر گفتگو/گروپ مباحثہ/تحریری ٹیسٹ کے لیے آتی ہیں۔ اور چند طلبہ کاکیمپس میں یا کیمپس سے باہر انٹرویو لیا جاتا ہے۔بعض کمپنیاں طلبہ کو ان کے CV کے بنیاد پر منتخب کر لیتی ہیں۔ اور وہ انہیں اپنے آفس گروپ ڈسکشن/انٹرویو کے لیے بلاتے ہیں۔ بہر حال پلیس منٹ متعینہ ہدایت کی روشنی میں ہی ہوگا۔

پلیس منٹ کی منصوبہ بندی:

پلیس منٹ کمیٹی کے ذریعہ طلبہ کی تقرری کا عمل انجام دیا جاتا ہے ۔ ادارے کا چیرمین اس کا صدر ہوتا ہے۔ اس میںcorporate relation کے منیجر اور دوسرے کمیٹی کے ممبران جس میں اساتذہ اور مختلف شعبہ کے طلباءشامل رہتے ہیں۔
پلیس منٹ سیل کے تحت وسیع پیمانے پر لیے جانے والے کام:
حتمی تقررات کے لیے طلباءکی پلیس منٹ کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں۔اورطلباءصنعتی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے پروجیکٹ ورک سے بھی منسلک ہوتے ہیں۔

  • حتمی تقرری کے لئے پلیس منٹ برو چر کی تیاری۔
  • ماقبل تقرر کمپنیوں کا دورہ
  • بھرتی کرنے والے کے ساتھ مواصلات اور تعلقات استوار کرنا۔
  • بھرتی کرنےوالے کو ادارے کے دورے کے لئے مدعو کرنا۔
  • تقرری کے عمل کو طے شدہ وقت پر انجام دینا تاکہ تمام طلباءکی تقرری ہو سکے۔
  • امیدواروں کو تقرری کے لئے تربیت دینا تاکہ ان کے انتخاب کے زیادہ مواقع ہوں۔
  • پوری طرح سے نظر رکھنا، نظم و ضبط میں شامل رہنا۔

ادارہ کی تقرری کمیٹی:
ادارہ میں تقرری سے متعلق سرگرمیاں جسے پلیس منٹ کمیٹی انجام دیتی ہے، اس میں ادارے کے مختلف شعبوں کے اساتذہ شامل ہیں۔مختلف برانچ کے آخری سال کے طلبہ کو بطورکمیٹی ممبر طلبہ کی نمائندگی کی حیثیت سے رکھا گیا ہے۔ادارے کا ڈائرکٹر کمیٹی کا ہیڈ ہوا کرتا ہے۔ اور corporate relation کا منیجر سکریٹری ممبر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ عام طورسے پلیس منٹ کمیٹی جولائی کے مہینے میں تشکیل دی جاتی ہے۔

تقرری کے لئے طلبہ کا رجسٹریشن۔
وہ طلبہ جو آخری سال میں ہیں اور ادارے کے ذریعہ عمل میں لائے جانے والے تقررات میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ خود اپنی تقرری کے لیے رجسٹر یشن کرو ا لیں اور جنہیں تقرری میں کسی بھی قسم کی مدد نہیں چاہئے انہیں رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ رجسٹریشن فیس ادا کرنے کے بعد رجسٹریشن کا عمل پورا ہوگا۔فیس کا فیصلہ ادارہ وقتا فوقتا کرے گا۔.

پلیس منٹ کی اہلیت :
جو طالب علم کورس کے آخر میں ا تعلیمی امتحان اور دیگر متعلقات کو مکمل کرنے میں ناکام رہ جاتے ہیں وہ پلیس منٹ کے عمل سے خارج کر دیے جاتے ہیں اور کیمپس کی سرگرمی کے اہل نہیں رہتے ہیں۔ اسی طرح کوئی بھی بڑی تادیبی کاروائی کی بنا پر بھی طلباءکوکیمپس کی پلیس منٹ سرگرمیوں سے باہر کر دیا جاتا ہے ۔

ہدایات برائے پلیس منٹ :
T حتمی پلیس منٹ کے لئے بعض ہدایات وضع کی گئی ہیں جن سے طلباءزیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرتے ہیں اور ان ہدایات پہ وقتا فوقتا نظر ثانی کی جاتی ہے ۔

اغراض و مقاصد
شعبہ سی آر سی کے تعاون و مشاورت سے بہترین معروف اداروں میں طلباءکی ملازمت کی راہیں ان ذرائع سے دریافت کیجیے۔-
•کیمپس انٹرویوز
• آف کیمپس انٹرویوز
• ملازمتی میلہ
پلیس منٹ سیل میں تین شاخیں قائم کی گئی ہیں جن کے نام تربیتی سیل' صنعتی و ادارتی تعامل سیل' تشخیص اور پلیس منٹ اڈوائزری سیل ہیں۔l.

تربیتی سیل
تربیتی سیل مندرجہ ذیل امور کی دیکھ ریکھ کرتا ہے :
•1۔ مواصلاتی تربیت
2۔ صنعتی تربیت
3۔ ذاتی مہارت کی ارتقاء
4۔ اخلاقی انٹرویو
5۔ عام بحث و مباحثہ
6۔ تربیت برائے تکنیکی ارتقاء

تعین قدر اور پلیس منٹ ایڈوائزری سیل
یہ سیل طلباءکی تقرری اور کیمپس میں مناسب پروگرامس اور ملازمتی میلہ کے انعقاد جیسے عام معمولات سر انجام دینے کے ساتھ مندرجہ ذیل امور پہ زور دیتا ہے :
1۔ سیمینار
2۔ ورکشاپس
3۔ کیمپس تقرری
4۔ تربیتی سیشن
5۔ مشاورت
6۔ آن لائن و آف لائن امتحانات اور تعین قدر
7۔ تجاویز برائے عوامی خطاب

صنعتی و ادارتی تعامل (III) سیل
یہ سیل شعبہ و صنعت کے ما بین رابطہ کا کام کرتا ہے اور کمپنیوں سے تقرری کے تعلق سے گفت و شنید کرتا ہے اور طلباءکے لئے مواقع فراہم کرتا ہے ۔اس کی سرگرمیاں کچھ اس طرح ہیں :
• تکنیکی ماہرین کے خطاب
• کارپوریٹ مہمانوںکے خطاب
• صنعتی پلانٹ کا دورہ
• سابق طالب علموں سے رابطہ
• ورکشاپ
• صنعتوں کے ساتھ مناسب رابطہ
• کیمپس کے اندر اور باہر ملازمتی میلے کی منصوبہ بندی۔پول کیمپس درائیوز


جناب بونتھو کوٹییا
ٹریننگ اینڈ پلیس من آفیسر (ٹی پی او)' سی ایس اینڈ آئی ٹی


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme