شعبہ اسلامک اسٹڈیز :: سرگرمیاں |
require_once("deptislamic_innermenu-urdu.php"); ?> |
طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی اور علمی و فکری تربیت کے لئے شعبہ کی جانب سے مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی رہتی ہیں۔ ایسی چند سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
- دیواری پرچہ
شعبہ کے طلباء نے ''اسلامی مطالعات'' کے نام سے دیواری پرچہ کا اجراء کیا ہے، یہ پرچہ طلباء شعبہ اسلامیات کی قلمی سرگرمیوں کا آئینہ دار اور ان کے افکار کا ترجمان ہے، جس کے ذریعہ ان کی تحریری صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ دیواری پرچہ کا پہلا شمارہ 28/ اپریل 2015 کو منظر عام پر آیا، اور اس نے مانو کے متعدد شعبوں کے اساتذہ وذمہ داران سے پذیرائی حاصل کی۔
یہ رنگین شمارہ چار صفحات پر مشتمل ہے اوراب دوماہی دیواری پرچہ کی حیثیت سے سامنے آرہا ہے، جو طلبہ کی تحریری مہارتوں میں پختگی لانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
- اسلامی مطالعات جرنل
تعلیمی سال 2015-16 سےشعبہ کے ریسرچ اسکارلز نے ‘‘اسلامی مطالعات جرنل’’ کے نام سے ایک سالانہ مجلہ کا آغاز کیا ہے، جس کے پہلے شمارہ کی رسم اجراء عزت مآب شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے 28/ اپریل 2016 کو انجام دی۔
- شعبہ جاتی خطبات
شعبے کی طرف سے درج ذیل شعبہ جاتی خطابات کا اہتمام کیا گیاہے:
- پروفیسر محمد مسعود نے شخصیت کا ارتقا کے عنوان پر /28فروری 2017 کو طلبہ سے خطاب کیا۔
- جناب عبد المجیب خان (چیرمین تمکین سولیوشن، حیدرآباد) نے ’’ ملازمت کی مہارتیں‘‘ کے عنوان پر7/ مارچ 2017 کو خطاب کیا۔
- جناب عبد المجیب خان (چیرمین تمکین سولیوشن، حیدرآباد) نے ‘‘شخصیت کا ارتقاء’’ کے عنوان پر 27/ اپریل 2016 کو خطاب کیا۔
- جناب سید بشیر الدین عمران (ڈائریکٹر IHEPM) نے‘‘ملازمت کی مہارتیں’’ کے عنوان پر 21/اپریل 2016 کو طلبہ کو مخاطب کیا۔
- مفتی عبد الباطن نعمانی خطیب گیان واپی مسجد بنارس نے بہ عنوان ''ہندو مسلم اتحاد:بنارس کے تجربات کی روشنی میں'' 7/جنوری 2015 کو اپنا خطاب پیش کیا۔
- ڈاکٹر علیم اشرف (شعبہ عربی مانو) نے بہ عنوان ''علمی تحقیق :اہمیت اور تاریخی ارتقا: اسلامیات کے حوالے سے'' 19/ ستمبر2014 کو خطاب کیا۔
- ''اسلام اور مستشرقین'' کے عنوان پر پروفیسر ثناء اللہ ندوی (مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ) نے 5/ستمبر2014کو خطاب کیا۔
- توسیعی خطبات
شعبے کی طرف سے ایسے توسیعی خطابات منعقد کئے جاتے ہیں جن سے طلبہ کی صلاحیتں پروان چڑھیں ۔ اب تک ایسے درج ذیل خطبے منعقد کئے گئے:
- مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (حیدر آباد کے معروف عالم دین)نے ’’اسلامی شریعت تکثیری سماج میں:ہندوستانی پس منظر‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا۔
- پروفیسر اشتیاق دانش صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ہمدرد نے ‘‘مشرق وسطی اور مغرب – عصر حاضر میں ’’ کے عنوان پر 20/ مارچ2016 کو خطبہ پیش کیا۔
- پروفیسر اقتدار محمد خاں ، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے ‘‘ آزاد ہندوستان میں مسلم تحریکات’’ کے عنوان پر 19/ فروری 2016 کو خطاب کیا۔
- مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی (ناظر کتب خانہ، جامعہ نظامیہ) نے ''اسلامی مصادرـتعارف اور استفادہ کے طریقے'' کے عنوان پر 25/ مارچ 2015 کو خطبہ پیش کیا ۔
- مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (جنرل سیکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا) نے '' بقائے باہم کے اسلامی اصول اور معاصر تقاضے'' کے عنوان سے 29/جنوری2015 کو خطبہ پیش کیا۔
- پروفیسر بروس لارینس، پروفیسر شعبہ مذہب ڈیوک یونی ورسٹی نے ‘‘امریکہ کی مذہبی زندگی میں مسلم مہاجرین’’ کے عنوان پر3/ستمبر2014 کو خطبہ پیش کیا ۔
|
|
require_once("rightnav_innerpage_urdu.php"); ?>
|