یو جی سی ریمیڈیل کوچنگ سنٹر برائے مائنارٹیز کا قیام دسویں منصوبے کے تحت 2006 میں عمل میں آیا جو گیارہویں منصوبے میں بھی انضمامی اسکیموں کے تحت یہ مرکز کام کررہا ہے۔ ابتدا میں یہ مرکز پوسٹ گریجویشن کے چار شعبوں اور بی ایڈ کے اقلیتی طلبا کو کوچنگ فراہم کررہا تھا۔ بعد میں جوں جوں یونیورسٹی میں نئے نئے پروگراموں کا آغاز ہوتا گیا تو اس مرکز نے ہر نئے مضمون کے لیے فی سیمسٹر 25 گھنٹوں کی ریمیڈیل کوچنگ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اساتذہ' ریسرچ اسکالرس کے علاوہ دیگر مقامی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ نے تدریسی خدمات انجام دیں تاکہ اس کی مدد سے طلبا اپنے تعلیمی مظاہرے کو بہتر بنا سکیں۔
مختلف شعبوں میں درج رجسٹر طلبا کی اکثریت مسلم اقلیت سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کے طلبا کی بھی ایک قابل لحاظ تعداد نے تدارکی کوچنگ سے استفادہ اٹھایا ہے۔ریمیڈییل کوچنگ سنٹر فار مائناریٹیز عملے میں مثبت بدلاؤ کا مظہر ہے۔ اس میں ایک ڈپٹی کوآرڈی نیٹر کی جائیداد بھی شامل کی گئی اور ڈاکٹر آمنہ تحسین' اسسٹنٹ پروفیسر اس عہدے کے لیے نامزد کی گئیں۔
|