اعلیٰ سرکاری خدمات میں داخلے کے لیے یونیورسٹی میں کوچنگ برائے مائناریٹیز کا قیام عمل میں آیا۔ یو جی سی کی مالی اعانت سے گیارہویں پلان کے منصوبے کے تحت اس مرکز کی مالی اعانت کی جاتی ہے۔ اس مرکز کا مقصد یہ ہے کہ مسابقتی امتحانات میں داخلے کے لیے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے مسلمان' عیسائی' سکھ اور بدھ مذاہب کے طالب علموں کو کوچنگ فراہم کی جائے۔
اس مرکز نے سال 2009-10 کے دوران آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن کے گروپ I اور گروپ II کے لیے کوچنگ کا انتظام کیا تھا۔ گروپI کے پریلمنری امتحان کے لیے 70امیدواروں نے اور گروپ II کے لیے 35 امیدواروں نے کوچنگ حاصل کی۔ اس کوچنگ نے مسابقتی امتحانات کا سامنا کرنے کے لیے امیدواروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔
|