کالج برائے تعلیمِ اساتذہ، بیدر، کرناٹک مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک کالج ہے جس کا قیام ریاست کرناٹک میں اردومیڈیم ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے لیے اساتذہ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ کالج تاریخی شہر بیدر کےمرکز میں قائم ہے جس کو کرناٹک کا تاج کہا جاتا ہے۔ کالج عارضی طور پر شاہین ایجوکیشن سنٹر کے کیمپس میں واقع ہے۔ کالج ایک وسیع و عریض عمارت پر مشتمل ہے جس میں مطلوبہ تعداد میں کمرہ جات، اچھی طرح آراستہ کثیرالمقاصد ہال، مرکز برائے وسائل سائنس و ریاضی، تجربہ گاہ نفسیات، مرکز برائے وسائل آئی سی ٹی، مرکز برائے فنونِ لطیفہ و صنعت گری اور صحت و جسمانی تعلیم اور سرگرمیوں وغیرہ سے متعلق سہولیات دستیاب ہیں۔ یہاں عمدہ سہولیات سے لیس کتب خانہ موجود ہے جہاں 2400 کتابیں ہیں اور یہ 20 جرائد خریدتا ہے۔ علاوہ ازیں، کتب خانے میں ایک کشادہ کمرۂ مطالعہ بھی ہے۔ کالج کی عمارت میں ملاقاتیوں کے لیے مخصوص کمرہ، طالبات کے لیے کمرۂ تفریح، طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ بیت الخلا، پارکنگ ، کھیل کا میدان، دفتر انتظامی اور کمرہ برائے عملہ وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ آگ کے خطرے سے حفاظت کے لیے عمارت کے مختلف حصوں میں ضروری حفاظتی آلہ جات کا انتظام ہے۔ ادارے میں مسلسل برقی و آبی فراہمی اور طلبہ و اساتدہ کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔
|