y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 

شعبہ تاریخ ::شعبہ کی پروفائل

شعبہ کی پروفائل | شعبہ صدر | اساتذہ اکرام | پروگرامس | ہم سے رابطہ کریں

شعبہ تاریخ کا آغاز 2011میں عمل میں آیا۔سردست یہ شعبہ ہندوستانی تاریخ میں بی اے کا پروگرام چلارہاہے ۔تعلیمی سال 2015-2016سے ہندوستانی تاریخ میں ایم اے کے آغاز کا منصوبہ ہے۔یہ امر نہایت مسرت انگیز ہے کہ آغاز کے ساتھ ہی شعبے میں ہندوستان کے مختلف حصوں کے طلبہ نے داخلہ لیتے ہوئے اِسے قومی کردار عطاکیا۔
شعبے میں غیر معمولی طور پر متحرک 5 اساتذہ برسرکار ہیں' جن کا ملک کی نامور جامعات ،یونیورسٹی آف کشمیر ؛ یونیورسٹی آف حیدرآباد' علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اورجواہر لال نہرو یونیورسٹی (نئی دہلی) سے تعلق رہاہے ۔وقت کے ساتھ اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔
وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ رکھنے کی خاطر شعبہ تاریخ نے ہندوستان میں اسلام کی تاریخ ' ہندوستان کی معاشی تاریخ ' جدید ہندوستان میں خواتین اور سا مراجی ہندوستان میں دلت تحریک جیسے منفرد کورسس وضع کیے ہیں۔شعبے نے یونیورسٹی کے معلنہ مقاصد کو ملحو ظ رکھتے ہوئے خواتین 'مذہبی اقلیتوں اور دلتوں جیسے نظرانداز کردہ طبقات کی تاریخ پر تدریس اور تحقیق کو مرکوز کیا ہے۔
شعبہ 'مستقبل میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس کے علاوہ سیاحتی انتظامیہ ' میوزیالوجی اور آثار قدیمہ کے انتظامیہ میں پی جی ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ طلبہ کے روزگار کو یقینی بنانے کیلیےصنعت 'پالیسی منصوبہ بندی اداروں اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ تال میل کی کوشش کی جارہی ہے۔
شعبہ خود کو تعلیمی عمدگی کا ایک طاقتور مر کز بنا نے کا خواہاں ہے جو اپنی سماجی ذمہ داری بھی نبھاسکے تاکہ اعلیٰ تعلیم اور پالیسی منصوبہ بندی کے عالمی اداروں کی کہکشاں میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کیلیےایک باوقار مقا م کا حصول یقینی بن جائے۔

اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
آن لائن پورٹل
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2018-19
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2019 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ
Blue ThemeRed ThemeGreen Theme