مرکز کے کتب خانے کا قیام سال 2007 میں عمل میں آیا۔ یہاں عمومی طور پر سماجی علوم سے متعلق کتابیں اور خصوصی طور سے سماجی اخراج سے متعلق کتابوں کا ذخیرہ ہے۔ کتب خانے میں 2230 کتابیں ہیں اور کتب خانے کے ذریعے انگریزی، اردو اور تلگو کے دس تعلیمی جرائد / رسائل خریدے جاتے ہیں۔ کتب خانے سے مختلف تعلیمی و تحقیقی اداروں،جامعات اور غیر سرکاری تنظیموں کے ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ استفادہ کرتے ہیں۔
اس مرکز کے کتب خانے کے تمام صیغہ جات کمپیوٹرائزڈ ہیں اور یو آر ایل ایڈریس http://10.4.4.4.8080/newgenlibctxt/ کے تحت کتب خانے کے دستاویزات آن لائن پبلک ایکسیس کٹیلاگ پر تلاش کیےجاسکتے ہیں۔ قارئین جو یونیورسٹی کے باہر سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کام http://www.manuu.ac.in/centerforsocialstudy.php کا استعمال کرتے ہوئے کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے لنک ہے : ACSSEIP Online Library۔ طبع شدہ جرائد کے ساتھ ساتھ مرکز دو آن لائن جرائد کی خریداری بھی کرتا ہے جس تک http://online.sagepub.com/ ویب سائٹ اڈریس کے ذریعہ رسائی کی جاسکتی ہے۔ آٹومیشن مع نیو جین لیب (newgenlib) لائبریری سافٹ ویئر کے سبب مرکز نے قابل تعریف شناخت حاصل کرلی ہے۔یہ یونی کوڈ پر مبنی ویب ہے جس کے ذریعہ دستاویزات اور معطیات اردو، عربی، ہندی اور تمام علاقائی زبانوں میں داخل کیے جاسکتے ہیں اور ان تک رسائل حاصل کی جاسکتی ہے۔ آٹو میشن کے یہ تمام کام جناب ایم اے قیوم بابا (پروفیشنل اسسٹنٹ ۔ مرکزی کتب خانہ) اور جناب مصطفی علی (لابئریری اٹنڈنٹ) کے ذریعہ وضع کیے گئے ہیں۔
|